جلد کی نمی کیلئے بہترین نسخہ : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جلد کو نرم رکھنے،لکیروں اور جھریوں سے بچانے کے لئے دودھ کا پروٹین کمال کی خاصیت رکھتا ہے۔اس موسم کے لئے شہد بہترین اور قدرتی موئسچرائزر ہے اور سردی سے متاثر جلد کے لئے اس کا استعمال انتہائی سود مند ہے اور خاص طور پر جلد پر لکیریں اور نشانات وغیرہ اس موسم میں نمایاں ہونے لگیں تو اس وقت شہد کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔
خوبصورت اور صاف جلد کیلئے موئسچرائزر کو دن میں 3 بار استعمال کیا کریں، موئسچرائزر کے استعمال کا سب سے بہتر وقت نہانے کے بعد ہے۔ اس طرح جسم سے نکلنے والا روغن ضائع نہیں ہو پاتا اور وہ جلد ہی میں رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہو پاتی اور نرم اور چکنی رہتی ہے۔جلد نرم رکھنے کے لیے آئیلی چیزوں کا استعمال زیادہ موزوں رہتا ہے جسے جلد نرم اور چکنی رہتی ہے۔