آٹھ فروری تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، جاوید اخلاص

مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسلم لیگ ن کے یوسی مغل اور لوہدرہ کے رہنماؤں کی میزبانی میں مانکیالہ میں جلسہ عام کا انعقاد کی گیا جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی نے شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے
شوکت عزیز بھٹی کا کہنا تھا کہ آپکو کیسا پاکستان چاہیے فیصلہ آپ نے کرنا ہے میاں نواز شریف دور میں مہنگائی نہیں تھی آپ شیر پر مہر لگا بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں مجھے خبر ملی کہ ہمارے دوستوں کو ڈرایا دھکمایا جا رہا ہے ایسا کرنا سراسر غلط ہے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ8 فروری کا دن پاکستان کی تعمیر و ترقی کا زینہ ثابت ہو گا میری خوش قسمتی ہے کہ بہترین لوگوں پر علاقہ مرے حلقہ میں شامل. ہوا جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں جو ہاتھ آپ نے اعتماد اور دوستی کا بڑھایا ہم آپکے مسائل حل کر کے وفا نبھائیں گے یہ حلقہ ہائی پروفائل حلقہ ہے پورے پاکستان کی نظر اس حلقہ پر ہے 2013 والی تاریخ 2024 میں رقم کرنے جا رہے ہیں آج بھی وہی پینل ہے. سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈہ سراسر غلط ہے وہ لوگ آنکھیں کھول کر دیکھیں ان کو پتہ لگ جائے یہ لوگ اور حلقہ میرے لیے نیا نہیں سابقہ بلدیاتی ممبران یہاں پر کثیر تعداد میں موجود ہے میں تمام برادریوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا میں ابتک 12 بار منتخب ہوا اس کا صلہ تعمیر و ترقی کی صورت میں لوٹایااس موقع پر چوہدری خرم سلطان، چوہدری یاسر،راجہ جاوید اشرف، راجہ شہزاد یونس، حاجی راشد عمران، راجہ جاوید اشرف، ملک عابد ارشاد، حاجی نذیر، حاجی رشید، نمبردار تسلیم، چوہدری طارق، عبدالوحید بھٹی، چوہدری ذوالفقار، سوار خان، راجہ فواد بشیر سمیت مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں