کالم

آمد مصطفیﷺ ‘مرحبا مرحبا

عاشقان رسول پندرہ سو سالہ جشن ولادت مصطفی ﷺ عقیدت اور محبت سے منائیں گے
الحمد اللہ علی احسانہ‘ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے یہ مقدس مبارک مہینہ فضیلتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے کیونکہ وہ ذات پاک جن کواللہ کریم نے تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے وہ اسی مہینے میں جلوہ گر ہوئے اور وہ کوئی اور نہیں میرے اور تیرے نبی حضور خاتم النبیین ﷺ ہیں جن کے طفیل اللہ نے اس مہینے کو سعادتوں اور فضیلتوں والا بنایاہے
حضرت امام زکریا بن محمدبن محمود قزوینی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ وہ برکتوں والا مہینہ ہے جس میں اللہ پاک نے حضور خاتم النبیین ﷺ کے وجود مسعود کے طفیل بھلائیوں اور سعادتوں کے دروازے کھول دیئے اور اسی مہینے کی بارہ تاریخ کو دنیا میں آپ ﷺ کی جلوہ گری ہوئی
ربیع الاول کی عظمتوں کے کیا کہنے یقینا اگر اللہ پاک کے سب سے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ دنیا میں تشریف نہ لاتے تو کوئی عید عیدہوتی نہ کوئی شب شب برأت بلکہ کون ومکاں کی تمام تر رونقیں اور شان اس جان جہان محبوب رحمن ﷺ کے قدموں کی دھول کا صدقہ ہے
اور عاشقان رسول ﷺ اس مہینے میں جوش و جذبہ کے ساتھ حضور ﷺ کے ولادت کی خوشی مناتے ہیں اور اس سال بھی ہم سب نے محبت اور لگن کے ساتھ جشن ولادت دھوم دھام سے منانا ہے ان شاء اللہ
حشر تک ڈھالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم
مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
لیکن ذرا ٹھریئے
اس بار بارہ ربیع الاول میں کچھ خاص ہے وہ کیا
جی ہاں اس سال ربیع الاول میں حضور ﷺ کی ولادت کو پندرہ سو سال پورے ہو رہے ہیں اس سال ہم نے پندرہ سو سالہ جشن ولادت دھوم دھام سے منانا ہے ا لحمداللہ جامعۃ المدینہ روات کے اساتذہ اور طلبا ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن ولادت مصطفی ﷺ عقیدت اور محبت سے منائیں گے کیونکہ یہ پندرہ سوسالہ جشن مصطفی ﷺ ہے کسی کیا خوب کہا
چودہ سوسالہ جشن ولادت مصطفی ﷺ، میں ہم نہی تھے اور سولہ سوسالہ جشن ولادت میں شاید ہی ہم سے کوئی ہو اور پندرہ سو سالہ میں ہم ہیں
اور جامعہ فیضان عطار روات کے اساتذہ اور طلبا نے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پہلے سے زیادہ ایمانی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائیں گے آپ سب سے بھی عرض ہے کہ اپنے اپنے گھروں محلوں بازاروں کو خوب سجائیں اور چراغاں کریں اور ایسے پینا فلیکس کا اہتمام کریں جس میں لکھا ہو پندرہ سو سالہ جشن ولادت مصطفی مبارک ہو

اور اس کے ساتھ ساتھ خوب خوب نیکیاں کریں اور نمازوں کی پابندی کریں اور خدا و مصطفی عزوجل وﷺ کو راضی کرنے والے اعمال کریں اللہ ہم سب کو شوق اور محبت کے ساتھ حضور خاتم النبیین ﷺ کا پندرہ سوسالہ جشن منانے کی توفیق عطا فرمائے
خلد میں ہوگا ہمار داخلہ اس شان سے
یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے

کلیم اللہ

admin

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

7 hours ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…

7 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

9 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

11 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

12 hours ago