ایبٹ آباد (سردار آفتاب اقبال) آلِ رحمت اتحاد فورم کا پہلا کنونشن بابو سردار ذوالفقار احمد کے گھر میں منعقد ہوا جس میں نملی میرا کی آلِ رحمت برادری کے بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر برادری میں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل اختیار کیا گیا اور کنونشن کے شرکاء نے آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کا عزم کرتے ہوئے “آلِ رحمت اتحاد فورم” کا متفقہ طور پر اعلان کرتے ہوئے جنرل باڈی تشکیل دی۔ آلِ رحمت اتحاد فورم برادری کے اندر یکجہتی کو مضبوط کرے گا اور برادری کے مسائل کو حل کرے گا۔ اس موقع پر بزرگوں اور نوجوانوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور بزرگوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس موقع پر سردار فہد نے ایجنڈا پیش کیا اور کنونینشن سے سردار فرید ، سردار ظہور رضا ، سردار مقبول رضا ، سردار گلفراز احمد ، سردار ممتاز احمد ، سردار افتخار ، سردار آفتاب اقبال، سردار ثاقب ، سردار یاسر ، سردار شیراز احمد، سردار شکیل ، برادر سردار کامران، برادر سردار اشتیاق، برادر عدیل محبوب، برادر سردار امجد، اور دیگر معززین نے اپنی اپنی رائے دی بابو سردار زوالفقار احمد نے سب معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ تشریف لائے اور برادری کو اتحاد کے لیے ان کے گھر کا انتخاب کیا ۔
