گوجرخان آشفہ ویلفیر فاؤنڈیشن بھاٹہ پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں راشن پیکج ضرورت منداور مستحق خاندانوں میں بڑی تعداد میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر ممتاز علمی وادبی شخصیت پروفیسر مبین مرزا کے علاؤہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔یاد رہے اپنی معصوم بیٹی کی اچانک وفات کے بعد معروف سماجی شخصیت صاحبزادہ عتیق الرحمن چشتی نے یکم جنوری 2026 کو”اشفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن” کے قیام کا اعلان کیا تھا اس موقع پر بانی چیئرمین اشفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھاٹہ پاکستان صاحبزادہ عتیق الرحمان چشتی کا کہنا تھا کہ اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہیں کے دو ماہ کے قلیل عرصے میں اتنے بہترین انداز میں مستحقین کے لئے راشن پروجیکٹ مکمل ہوا یہ سب ہمارے تمام معاونین بھائیوں،بہنوں کی سخاوت اور ہمارے اوپر انکےاعتماد کی بدولت ممکن ہوا،صاحبزادہ عتیق نے تمام تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہایہ دوستوں کی محبت ہے جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں ضرورت مند فیملیز میں راشن تقسیم کیا گیا،اس موقع اشفہ ویلفیر فاؤنڈیشن بھاٹہ پاکستان کی چیئر پرسن مسز سحرش عتیق نے کہا کہ الحمدللہ! ہم نے اپنی فاؤنڈیشن کے منشور کے مطابق ضرورت مندوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال کرتے ہوئے رمضان پیکج کا پروجیکٹ مکمل کیا انشاءاللہ تعالی آئندہ بھی ہم آپ سب کے تعاون سے ضرورت مندوں کے کام آتے رہیں گے اور کوشش کریں گے ان کی اسی طرح عزت نفس کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی خدمت کی جائے آپ تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہماری فاؤنڈیشن کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالی اس نیک کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے اس موقع پر سحرش عتیق ،صاحبزادہ محمد محب الرحمن جامی اور حدیقہ فاطمہ نے تمام مہمانوں بلخصوص پروفیسر مبین مرزا،ممتاز صحافی وبانی چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گوجر خان راجہ ضیاء الحق،برانچ مینیجر پنجاب بنک مس حنا حبیب ، ٹھیکدار مرزا ظہیر صاحب، اسد خان نیازی صاحب کی امد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر مبین مرزا کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ تعالی “اشفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھاٹہ” کے ساتھ ہم دل وجان سے بھرپور تعاون کریں گے. آخر میں تمام معاونین کے لیے اور اشفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھاٹہ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔
