پی ٹی آئی کے 9 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل، آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی راہ ہموار

مظفر آباد: (حذیفہ اشرف)آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیشرفت، پی ٹی آئی کے 9 وزرا اور ایک رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جس سے پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کی تعداد 27 ہوگئی — حکومت سازی کے لیے درکار حد پوری۔شامل ہونے والوں میں چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری اخلاق، چوہدری ارشد، چوہدری رشید، فہیم ربانی، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ اور ظفر اقبال ملک شامل ہیں۔فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ذرائع کے مطابق، بیرسٹر سلطان گروپ اور مہاجرین نشستوں کے ارکان کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو 30 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جس سے نئی حکومت کی تشکیل یقینی بن گئی ہے۔