میرپور: عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر کی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے میرپور سٹی کے حلقہ ایل اے-3 سے پروفیسر نغمان کمپلوی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
ایکشن کمیٹی، جو گزشتہ دو سال سے عوامی حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے، نے پہلی بار عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور حقیقی نمائندگی کے لیے میدان میں اتر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کی موجودہ مدت جون میں مکمل ہو رہی ہے، جس کے بعد نئے انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے انتخابی میدان میں آنے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایکشن کمیٹی کی شمولیت سے روایتی سیاسی جماعتوں کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر اگر عوامی حمایت اس کے ساتھ رہی۔