آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پہلے مرحلے کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات،چیف الیکشن کمشنر ر جسٹس عبدالرشید سلہریا نے مظفر آباد ڈویژن میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا ۔نتائج کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل 21 نشستوں میں آزاد امیدوار 4, مسلم لیگ ن 3 ، تحریک انصاف 9, پیپلز پارٹی 4 ، مسلم کانفرنس 1 نشست حاصل کرنے میں کامیاب ، ممبر یونین کونسل کی 142 نشستوں میں آزاد امیدوار 26 ، ن لیگ 36, پی ٹی آئی 36, پی پی 39 ، مسلم کانفرنس 4 اور تحریک لبیک نے بھی ایک نشست اپنے نام کی ،میونسپل کارپوریشن کی 36 نشستوں کیلئے آزاد امیدوار 7 ، مسلم لیگ ن 12, پی ٹی آئی 8 ، پی پی 7, پی ٹی آئی ،مسلم کانفرنس کی مشترکہ 2 نشستیں لینے میں کامیاب، ممبر میونسپل کمیٹی کی 2 نشستوں کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 1 ایک ایک نشست اپنے نام کی ، ممبر ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشتسوں کیلئے ن لیگ 3 جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حصے میں صرف 1 نشست آئی

اپنا تبصرہ بھیجیں