ٹیکسلا۔ سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ 14 اگست آزادی، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، ہمیں اس دن کے جذبے کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے اور آزادی کی حقیقی قدروں کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے،یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اس کی قدر کرنی چاہیے اور پاکستان کا حق ادا کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار انھوں نے پبلک سیکرٹریٹ ٹیکسلا میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے سابق ایم این اے منصور حیات خان،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید چن شاہ کاظمی،سردار سید محمد علی شاہ،سابق چیئرمین ملک سہیل عمران، وحید خان، ملک پرویز، سید مہتاب حسین شاہ، ملک شکیل احمد صراف، افسر خان، ملک مشتاق، شیراز احمد شیرازی،ملک عمر گجر،ملک قیصر گجر،نعیم کپتان،ملک اورنگزیب، نصیر خان،کامران خان عرف کامی،محمد اسحاق،راجہ قمر،ملک زبیر،راجہ رمیض گجر خانی،چیئرمین واصف،ملک حسرت،ملک شبیر ٹھیکیدار،نوازش خان،فضل اکرم خان،وحید شاہ کاظمی،بابر شاہین،رشید ہاشمی سمیت غلام سرور خان گروپ کے رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…
غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…