علاقائی

آزادی ایک اللہ کی طرف سے دیا گیا انمول تحفہ ہے ۔ سردار زاہد فرید

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال)
مسلمانان برصغیر کیلئے 14 اگست 1947 ءکا دن وہ تاریخ ساز دن تھا جب ان کی مسلسل جدوجہد رنگ لائی اور انہیں انگریزوں سے آزادی ملی۔آزادی اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک انمول تحفہ ہے۔ ہرفرد خواہ وہ عربی ہو یا عجمی یا کسی ہی رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہو آزادی کا یکساں حق رکھتا ہے۔ بابائے قومؒ کی انتھک محنت کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد مملکت نصیب ہوئی۔یہ وہ دن تھا جب شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔یہ وہ مبارک دن ہے جب ہمارے آباو اجداد، ماووں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں رنگ لے آئیں۔اس دن ہمارے لاکھوں شہیدوں کے لہو کے ایک ایک قطرے نے پاکستان زندہ باد کی صدا بلند کی اور ان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا ۔سردار زاہد فرید کا کہنا تھا حقیقی آزادی تب ہی ممکن ہے جب ہمارے فیصلے ہمارے ملک میں ہونگے ہم نظام کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرکے حقیقی آزاد ہونگے ۔ تب بنے گا اسلامی جمعوریہ پاکستان

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

1 hour ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

2 hours ago

راولپنڈی تھانہ جاتلی  پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروایی راولپنڈی تھانہ جاتلی SHOجمال نواز…

2 hours ago

روات،منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…

2 hours ago

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

3 hours ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

3 hours ago