اہم خبریں

آزادکشمیر پرتشدد مظاہروں میں 9 شہید 69 زخمی ہو گئے

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں 6شہری اور 3پولیس اہلکار شہید ،172پولیس و رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ،جن میں 12پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں،آزاد کشمیر حکومت کے مطابق پرتشدد مظاہروں سے 50 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاآزاد کشمیر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں، تشدد کا راستہ قبول نہیں، جہاں چاہیں مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ طارق فضل چودھری نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی نے 29ستمبر کو پُرامن احتجاج کی کال دی تھی، پُرامن احتجاج کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا گیا۔ وزیراعظم نے میری ڈیوٹی لگائی کے مذاکرات کریں ،مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی تھی ، ہم نے شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر آباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ 12 گھنٹے مذاکرات کیے ۔ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات تقسیم کرلیے ہیں، بجلی کے حوالے سے کچھ ایشو تھے وہ بھی ہم نے مانے ، کمیٹی میں طے پایا کہ دو مطالبات کو بعد میں حل کیا جائے گا، ہماری طرف سے کوئی ضد یا انا کا مسئلہ نہیں ہے ۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی مطالبات منظور کیے گئے ، دوایسے مطالبات تھے جس میں آزاد کشمیر کے آئین میں ترمیم درکار تھی، آئینی ترامیم والے مطالبات پر ڈیڈ لاک آیا، مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنا،وزرا کی تعداد میں کمی پر پیشرفت نہ ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں ، 90 فیصد مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود تشدد کا راستہ قبول نہیں، شرپسندوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو بند گلی میں لا کھڑا کیا، جو بھی مقدمات بنائے گئے وہ واپس ہوں گے ، پُرتشدد احتجاج سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مہذب معاشرے میں تنازعات کا حل صرف مذاکرات ہیں، اشتعال دلانا سب سے آسان کام ہے ،پاکستان میں مہاجرین کی قانون ساز اسمبلی کی نشستیں ختم کرنے کیلئے ترمیم درکار ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرشدید دکھ اور افسوس ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی مذاکراتی عمل کوبحال کرے ، جہاں سے مذاکراتی عمل ٹوٹا وہاں سے شروع کرتے ہیں، حکومت فراخدلی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔

Shahzad Raza

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

5 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

5 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

6 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

8 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

8 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

8 hours ago