مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے حملہ کر دیا، مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا۔
بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا جس کی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے۔
علاقے کے عوام نے ایمبولینس روکے جانے پر غصے میں آ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی کھڑی رکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاریوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہلڑ بازی اور درندگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شر پسندوں اور لیڈران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…