آرکٹک میں روسی خفیہ نیٹ ورک: مغربی ٹیکنالوجی کا استعمال

عالمی میڈیا (حذیفہ اشرف)بین الاقوامی تحقیقاتی منصوبے “روسی راز” کے مطابق روس نے آرکٹک کے پانیوں میں ایک خفیہ نگرانی کا نظام قائم کیا ہے، جس کے لیے اس نے مغربی ممالک سے حساس سمندری ٹیکنالوجی حاصل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس نے یورپ، امریکہ، جاپان اور کینیڈا سے سروے جہاز، پانی کے اندر روبوٹ، سونار سسٹم اور خصوصی کیبلز خری دیں۔

تحقیقات کے مطابق روسی تاجر الیکسی ایس نے قبرص میں رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے “Harmony” نامی فوجی منصوبے کے لیے یہ آلات حاصل کیے۔ یہ نظام زیرِ آب سینسرز پر مشتمل ہے جو مغربی آبدوزوں کی نگرانی اور روسی جوہری اڈوں کے تحفظ کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

مغربی انٹیلیجنس اداروں نے اس منصوبے کو عالمی سلامتی کے لیے حساس قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نیٹ ورک روس کی میزائل صلاحیت اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔