آرام اور نیند

غذا‘پانی اور ورزش کیساتھ آرام اور نیند بھی انسانی جسم کیلئے لازمی ہیں۔ ایک دن میں آٹھ گھنٹوں کی نیند آپکو صحتمند رہنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دن رات بناکر اور 5 وقت کی نماز فرض کر کے آپکو ایک بہترین شیڈول دے دیا جس میں آپ اپنے کام‘آرام اور خوراک کے اوقات کو با آسانی مینج کر کے صحتمند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایک مکمل صحتمند زندگی گزارنے کیلئے متوازن غذا‘معتدل آب و ہوا‘ پوری نیند‘ روزانہ ورزش کیساتھ طرز زندگی میں بدلاؤ بھی وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے کچھ کام اور طرز عمل بھی ایسے ہیں جنکی وجہ سے انسانی جسم میں مختلف قسم کے ہار مونز بنتے ہیں جو جسم میں مثبت تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔ ان میں پانچ وقت کی نماز‘دوسروں کے کام آنا‘شکر بجالانا‘مثبت طرز زندگی‘دوستی‘ ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور مدد کرنا‘ خود خوش رہنا اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا شامل ہیں۔ تمباکو نوشی‘ شراب نوشی‘منشیات‘ روغنی اور مصالحے دار غذاؤں سے مکمل پر ہیز بھی تندرستی کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت کا ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں