Categories: اہم خبریں

آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون” کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

جی ایچ کیوآمد پر کرنل جنرل کریم ولیوف کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
فیلڈ مارشل نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کو دہرایا اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مہمان کو مبارکباد بھی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا اور وفد نے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا جبکہ کرنل جنرل کریم ولیوف نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو “پیٹریاٹک وارمیڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون” عطا کیا، کرنل جنرل کریم ولیوف نے صدر الہام علیوف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے، کرنل جنرل کریم ولیوف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔

کرنل جنرل کریم ولیوف نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا، معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

محمد قاسم

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

1 hour ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

3 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

4 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

4 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

7 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

9 hours ago