اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی عدیل احمد ڈیوٹی پر موجود تھے کہ انھیں آئی جی کی کال موصول ہوئی جس کو سننے کے بعد انھوں نے خود کو گولی ماری جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلا اور دیگر لوگوں نے کوئی احتجاج کر رکھا تھا جس کے باعث آئی جی اسلام آباد نے کال کرکے سرزنش کی جو انکو ناگوار گزری ہے ۔
