اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نیکہا وزیراعظم شہباز شریف کی سنجیدگی کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ جب وزیراعظم کسی کام کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ مکمل ہو کر رہتا ہے۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنانے پر تعریف کر دی اور کہا ان اقدامات کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا ہے اور ان اقدامات کے ثمرات واضح ہیں۔ کرسٹالینا نے کہا بجٹ میں نظم و ضبط کے باعث مالی وسائل پیدا ہو رہے ہیں جو عوامی فلاح پر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔آئی ایم ایف کی پاکستان کے ساتھ کافی عرصے سے تعمیری مشاورت جاری ہے،بجٹ نظم و ضبط بہتر ہونے سے ایسے وسائل میسر آ رہے ہیں۔جنہیں عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔