اہم خبریں

آئینی ترمیم ،پی ٹی آئی کا ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرشفاف اور متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری اور ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف رائے شماری میں شریک تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں ہے اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین میں ترامیم کے ذریعے جنگل کے قانون کو نافذ کرنا جمہوریت کو زندہ درگور کرنا ہے، تحریک انصاف متنازع ترین ترامیم کی مخالف ہے،

ان کی مزاحمت میں مصروفِ عمل ہے۔تحریک انصاف دونوں ایوانوں میں رائے شماری سے مکمل طور پر الگ رہے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے اراکین پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن سینیٹ یا قومی اسمبلی میں رائے شماری میں شریک اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر دھرنے دیں گے

admin

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

1 hour ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

1 hour ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

1 hour ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

1 hour ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

1 hour ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

2 hours ago