اہم خبریں

آئندہ چند گھنٹوں میں خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آج رات (پیر) اور کل صبح (منگل) سے جمعہ اور ہفتہ تک ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہونے کے قوی امکانات رکھتا ہے۔

اس سسٹم کے زیرِ اثر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، پوٹھوہار ریجن (راولپنڈی، اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، مظفرآباد، کوٹلی، راولا کوٹ، نیلم ویلی، جہلم ویلی، دینہ، میرپور)، سرگودھا ڈویژن، چکوال اور اردگرد کے علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ بلند پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جنوبی اور وسطی پنجاب (جن میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بھکر، میانوالی، لیہ، خانیوال، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا) میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری متوقع ہے۔

یہ موسمی صورتحال کسان حضرات کے لیے بھی اہم ہے، خاص طور پر گندم کی کٹائی کے مرحلے میں، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ پیشگوئی جدید ریڈار ڈیٹا، سیٹلائٹ امیجز اور ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر دی گئی ہے، جو حتمی نہیں لیکن کافی حد تک درست ہو سکتی ہے

admin

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

1 hour ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

7 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

11 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

11 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

14 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

14 hours ago