283

آئل ٹینکر میں شراب سپلائی کرنیوالا 8 رکنی گروہ گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ اور ملزمان پکڑ لیے ہیں۔ ملزمان ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس نے ایک ایسا ٹینکر پکڑا جو شراب سے بھرا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹینکر میں 25 ہزار سے زائد لیٹر شراب موجود تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پٹرول کی آڑ میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شراب سے بھرے ہوئے ٹینکر کے علاوہ 13 ٹینکیاں، تین موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے شراب منگواتے اور گاہکوں کو فراہم کرتے تھے۔ گرفتار کیے جانے والے 8 ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں