178

یو کےچکسواری لرننگ سنٹر انگریزی زبان کی تدریس پروفیشنل انداز میں کررہاہےچوھدری اشتیاق

چکسواری(چوہدری واجد علی )لرننگ سنٹرچکسواری ایک معیاری تعلیمی درسگاہ ہے ۔جو طلبہ و طالبات کی پروفیشنل اندا زمیں رہنمائی کر رہی ہے یو کے لرننگ سنٹر انگریزی زبان کی

ریس پروفیشنل انداز میں کررہاہے ان خیالات کا اظہار چوھدری محمداشتیاق ڈویژنل صدر میرپور ڈویژن سکولز ٹیچرآرگنائزیشن آزادکشمیر نے ادارے کادورہ کرنے کے بعد کیا۔۔مقامی آبادی کو معیاری تدریسی سہولیات کی فراہمی ادارہ ہذا کا سنہری کارنامہ ہے۔ادرہ ہذا کے طلبا نے میرج ویزا انگلش سرٹیفیکیٹ A-1کے امتحان میں سو فیصد نتائج حاصل کرنا ادارے کی معیاری تدریس کا منہ بولا ثبوت ہے یہ ایک معیاری اور جدید سہولیات سے ہم اہنگ ادارہ ہے جو اہلیان چکسواری کی بڑھتی ہوئی انگریزی زبان کی ضرورت کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ چکسواری کے طلبہ و طالبات کو میرج ویزا انگلش سرٹیفیکیٹ A-1اور سٹڈی ویزا انگلش سرٹیفیکیٹ IELTSو B1-B2کی کوچنگ اور ٹریننگ جو برطانوی امیگریشن قوانین کے مطابق ہو کے حصو ل کیلئے شدید مشکلات کا سامنہ تھا مگر اس کی کو یو کے لرننگ سنٹر نے پورا کر دیا ہے۔اور اب پروفیشنل ایجوکیشن بی ایڈ اور ایم ایڈ اور ایم۔اے ) آزادکشمیر یونیو رسٹی (کے لیے کوچنگ اورٹیویشن شروع کی ہے جو کہ اہلیان چکسواری کیلئے خوشی کا مقام ہے۔شعبہ تدریس ایک پیغمبری پیشہ ہے۔علم کا فروغ ہمارا قومی منشور ہے۔ہم نے ہمشہ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہں۔انگریزی زبان پر عبور عصرحاضر کی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو کے لرننگ سنٹر ایک معیاری تعلیمی درسگاہ ہے ۔جو طلبہ و طالبات کی پروفیشنل اندا زمیں رہنمائی کر رہی ہے۔ ادرہ ہذا نے قلیل عرصے میں انگریزی زبان کی تدریس کے شعبے میں شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔ جس کے لیے ہم UK لرننگ سنٹرکی انتظامیہ اور تدریسی سٹاف کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں