شاہ باغ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل غزن آباد کے ایک وفد جسمیں صدر ن لیگ لیبر ونگ آصف نذیر بٹ ن لیگی رہنما خان عثمان خان ،ملک محمد یوسف اور چوھدری محمد قیاس شامل تھے نے ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے خصوصی ملاقات کی ہے وفد نے ایم این اے سے یو سی غزن آباد میں درپیش مسائل سےمتعلق گفتگو کی ہے وفد نے یو سی میں ایک گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر ایم این اے نے متعلقہ حکام سے مشورہ کے بعد تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑے سکول گرلز ہائی سکول موہڑہ بختاں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلوانے کی یقین دہانی کروائی ہے وفد کے شرکاء نے ایم این اے توجہ اہم ترین مسئلہ بنیادی ہیلتھ سنٹر کے قیام کی طرف مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ خان عثمان خان کے چچا طارق خان کی طرف سے ہسپتال کیلیے 10 کنال جہگہ بھی پنجاب گورنمنٹ محکمہ ہیلتھ کے نام کروائی جا چکی ہے لیکن ہسپتال کا قیام ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے وفد کے اس درینہ مطالبے پر ایم این اے نے بنیادی ہیلتھ سنٹر غزن آباد سے متلعق فائلز طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ بہت جلد مذکورہ ہسپتال کی تعمیر سے متعلق متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی صدر ن لیگ لیبر ونگ آصف نذیر بٹ کے پر زور آور جاندار مطالبہ پر چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر و مرمت کیلیے معاون خصوصی کرنل انوار الحق کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر مذکورہ روڈ کیلیے فنڈ جاری کروائے جائیں اور روڈ کا کام شروع کروایا جائے وفد نے یو سی میں بجلی سے متعلق مسائل کی نشان دہی کی جس پر ایم این نے ملک محمد یوسف کو فوکل پران مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یو سی بھر سے بجلی واپڈا سے متعلق درپیش مسائل کی فائز تیار کروائیں اور کاموں اور مسائل کے حل کی منظورہ کروائیں اس کے علاؤہ وفد نے یو سی بھر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایم این اے کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے ترقیاتی کام بھی کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے وفد نے برننگ ایشو ہعنی سوئی گیس کی فراہمی سے متلعق اپنا مطالبہ پیش کیا جس پر ایم این اے نے کہا کہ پوری یو سی میں فی الحال سوئی گیس کی فراہمی نا ممکن ہے لیکن مین روڈ سے دو کلو میٹر کے اندر اندر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے کی بھر پور کاوش کی جائے گی وفد نے ایم این اے اسامہ سرور کی طرف سے ان کے جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ایم این اے اور ان کی دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے اہلیان علاقہ اور یو سی کے عوام نے وفد میں شامل تمام شرکاء کا ہو سی کے عوام کی ترجمانی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے