راولپنڈ ی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایاہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے شہر سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر لاگو ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے نرخوں پر آٹا، گھی اور چینی خرید سکیں گے۔
94