218

یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہےترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگاترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گاترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں