155

یوٹیلٹی سٹورز پراشیائے خوردونوش نایاب

چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکوال کے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش نایاب ہو گئیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی بھی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے۔یوٹیلٹی سٹور پر گھی،چینی،آٹا، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش نایاب ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے سماجی کارکن شوکت نواز کھیڑا نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر احساس پروگرام کے تحت سستا راشن پروگرام بھی دم توڑ چکاہے اور مستحق افراد کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم نہیں کی جا رہی،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں