ساگری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ساگری سرکل سے یونین کونسل مغل‘ ریحانہ آباد کے وفد کی ایم این اے صداقت علی عباسی اور انکے معاون خصوصی قدیر عباسی سے سردار محمد بشارت میڈیا کوآرڈینیٹر این اے ستاون ساگری سرکل و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تحصیل پوٹھوہار ٹاؤن راولپنڈی کی قیادت میں ملاقات‘ ملاقات میں ریحانہ آباد کے بجلی گیس اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے وفد نے اپنے منصوبے دیئے جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور قدیر عباسی نے مثبت جواب دیا ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان سیاست میں اے ہیں اور آپکے مسائل کا حل اانشاءاللہ جلد ممکن بنایا جائے گا سردار محمد بشارت نے ساگری ڈگری کالج اور گیس کے حوالے سے بھی بات چیت کی آخر میں سردار محمد بشارت اور وفد میں شامل سردار صوبیدار محمد نظیم چوہدری تنویر چوہدری رضا ٹھیکیدار رفاق خادم حسین اور سردار ابرار حسین ایم این اے صداقت علی عباسی اور قدیر عباسی کا شکریہ ادا کیا
226