148

یونین کونسل روات کے فنڈز میں کرپشنٗ سابق سیکرٹری گرفتار

آصف شاہ،پنڈی پوسٹ نیوز/یونین کونسل روات میں مبینہ خوردبردنیب نے سابق سیکرٹری یونین کونسل جاوید کو گرفتارکرلیاواضح رہے کہ چیئرمین یونین کونسل روات چوہدری اظہر نے چیئرمین یونین کونسل روات بننے کے بعد یونین کونسل روات کے فنڈز میں مبینہ خورد برد کے خلاف کیس فائل کیا تھاذرائع کے مطابق یونین کونسل روات کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی ہےذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کا ریکارڈ چیک کیاجائے تو کروڑوں روپے کی خرد برد کے واقعات سامنے آئیں گےذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری جاوید کروڑوں روپے کی املاک کا مالک ہے اور اس کی نجی املاک اسلام آباد کے پوش علاقوں میں واقع ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہیں کیس ٹرائل ہونے پر مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہےنیب نے سابق سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں