راولپنڈی(شہزاد رضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان میں موجود مذہبی اور کلچرل سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے یونیسکو، حکومت پنجاب اور فیض فاؤنڈیشن کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ساگری اور مانکیالہ میں قائم بدھ مت کی قدیم نشانی مانکیالہ اسٹوپہ کے مقام پر میلہ سجایا گیا میلے میں مقامی سکولوں سے بچوں کو لایا گیا اور انھیں اسٹوپہ کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری میں بھی مختلف سٹالز سجائے گئے تھے جہاں پر قدیم تہذیب سے وابستہ چیزوں کو نمایاں کی گیا تھا ٹیچرز، طلباء اور صحافیوں کے ساتھ ایونٹ سے متعلق مباحثہ بھی کرایا گیا جس میں مذہبی اور ثقافتی سیاحت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئیں یونیسکو پروجیکٹ آفیسر آمینہ علی نے اس موقع پر پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چھ مقامات پر ایسے ہی پروگرام کرنے کا ٹاسک ملا تھا جس کا مقصد لوگوں میں اپنے قدیمی ورثہ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا تاکہ آنے والی نسلیں ان چیزوں کی بہتر حفاظت کر سکیں اس موقع پر فیض فاؤنڈیشن کے امجد علی،حکومت پنجاب کے نمائندہ حلیم، پرنسپل سکول، عبدالخطیب چوہدری،شہزاد بٹ، چوہدری اشفاق و دیگر بھی موجود تھے
