راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ گوجرخان میں یوم آزادی کے موقع پر ریلی نکالنے اور مین چوک کو بند کرنے پر مقدمہ درج ۔ سابقہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر خلاف بیول مین بازار میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلی نکالنے پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج۔ڈی ایف سی گوجرخان کی رپورٹ پر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ/ سابقہ ایم پی اے ،پی پی آٹھ /گوجرخان، نمبر دار فیض، پٹواری ابرار سمیت 20 دیگر افراد خلاف مقدمہ درج۔ڈی ایف سی کے مطابق مذکوران نے بیول مین بازار میں سڑک کو “زبردستی” بند کیا، ٹریفک روکنے سمیت عوام الناس کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے حکومت کی جانب سے نافذ دفعہ 144 کی خلاف وزری کے مرتکب ہوئے۔
174