چوہدری ساجد محمود نمائندہ پنڈی پوسٹ
تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ اپنے مخصوص محل وقوع اور سیاسی پس منظر کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز و محور رہی ہے ماضی کے سیاسی قائد ین نے یوسی کی عوام کے اندر سیاسی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ان میں چوہدری عبدالکریم چوہدری چمن خان اور راجہ محمد خان کا نام قابل ذکر ہے انکی وفات کے بعد نوجوان نسل نے انکے سیاسی سوچ وفلسفے کو تقویت بخشی چوہدری عبدالکریم کے فرزند چوہدری سخی محمد چوہدری چمن خان کے بیٹے چوہدری آصف فیروز اور راجہ محمد خان کے فرزند راجہ محمد افراہیم نے نہ صرف سیاست میں حصہ لیا بلکہ عوامی عہدوں پر بھی فاہز ر ہے ماضی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دو حریف سیاسی جماعتیں تھیں مگر انتخابات کے حوالے سے یوسی بشندوٹ میں مسلم لیگ ن کا نظریاتی ووٹ بینک ایک حقیقت ہے اور مستقبل میں بھی مسلم لیگ ن کو انتخابات میں شکست دینا خاصہ مشکل دکھائی دیتا ہے پیپلزپارٹی کے زوال کے بعد تحریک انصاف متحرک ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف مستقبل میں اپنی سیاسی ساکھ کو کس حد تک برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتی ہے یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا موجودہ دور میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے مسلم لیگ ن کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی محمود شوکت بھٹی کا تعلق بھی یوسی بشندوٹ کے گاؤں آراضی خاص سے ہے کافی عرصہ سیاسی منظر نا مہ سے غائب رہے مگر اب دوبارا سیاست میں متحرک ہو گئے ہیں وہ جنرل مشرف کے دورحکومت کے دوران جبکہ قیادت جلا وطن تھی دباؤ کے باوجود پارٹی قیادت کیساتھ وفاداری کا ثبوت دیااور ثابت قدم ر ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن 2018 کے موقعہ پر مسلم لیگ ن کے حوالے سے انکا سیاسی کردار کس نوعیت کا ہو گا اس بارے میں کسی بھی قسم کی قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہو گا چوہدری محمد حنیف کا شمار بھی یوسی کے اہم سیاسی زعماء میں ہوتا ہے موجودہ یوسی بشندوٹ کے مسلم لیگ نواز کے صدر ہیں سابقہ کونسلر بھی رہ چکے ہیں وسیع برادری اور حلقہ احباب رکھتے ہیں بلخصوص آراضی خاص کے پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے جتوانے کا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے سیاسی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں چوہدری نثار علی خان کے قریبی رفقاء میں شمار کیے جاتے ہیں چوہدری طارق محمود کا شمار یوسی کے اہم سیاسی قائد ین میں ھوتا ہے سابق ضلع کونسل کے ممبر بھی رہ چکے ھیں اعتدال پسند سیاسی شخصیات میں انکا شمار ھوتا ہے بلخصوص الیکشن کے دوران سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ چوہدری محمد ندیم بنارس کا شمار یوسی کے اہم سیاسی راہنماؤں میں ہوتا ہے عوامی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین کے مستحق ہیں نہایت صاف گو اور متقی انسان ہیں دین سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں صاف ستھری سیاست کے فروغ میں انکا کردار مثالی ہے موجودہ یوسی کے چیرمین محمد زبیر کیانی جنکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ھوئے اور یوسی میں ترقیاتی کام کے حوالے سے انکا کردار مثالی ہے محمد ہمایوں کیانی کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے چیرمین کی نشست پر حصہ لیا اور معقول تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے نہایت شریف النفس اور باکردار شخصیت کے حامل ہیں اور ایسی شخصیت کا سیاسی افق پر نمودار ہونا نیک شگون ہے اسکے علاوہ حاجی محمد نواب خان حاجی محمد آزاد کا شمار اہم سیاسی راہنماؤں میں ہوتا ہے یوسی بشندوٹ کے بہت سے سیاسی اکابرین اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں جن میں چوہدری محمد بنارس چوہدری محمد جمیل سابقہ ناظم راجہ ظفرالحق بابو مظلوم حسین بھٹی صوبیدار لیاقت علی صوبیدار محمد قربان راجہ شاہ امیر خان حاجی محمد مشتاق صوبیدار محمد امین راجہ محمد افراہیم قابل ذکر ہیں انکی یوسی بشندوٹ کے حوالے سے عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا موجودہ سیاست میں کچھ شرپسند عناصر سیاسی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں جنکا مقصد سیاست کی آڑ میں شر پھیلانا ہے یہ محض حسد اور ذاتی مخاصمت کی بنا پر کارکنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لہذا ان کی مشکوک سرگرمیوں پر تمام سیاسی قائد ین اور کارکنوں کو کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں الیکشن کے موقعہ پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے یوسی بشندوٹ کے تمام سیاسی اکابرین خواہ انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ھو یہ سیاسی افق پر چمکتے دمکتے ستارے ہے یوسی کی عوام کو چاہیے کہ ان کیساتھ سیاسی وابستگی کا اظہار کریں تاکہ منتخب عوامی نمائندوں کے زریعے یوسی بشندوٹ کے حل طلب مسائل کو حل کیا جا سکے
169