راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کے علاقہ گلزار قائد میں ایک نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق گلزار قائد کے قریب واقع ریلوے ٹریک پر چلتے نوجوان کو ٹرین نے کچل دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کانوں میں ہیڈ فون لگا کر ٹریک پر چل رہا تھا اس دوران پیچھے سے آنے والی ٹرین نے نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،نوجوان کی نعش کو ابتدائی کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
109