87

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بھاری جرمانے کا عندیہ

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بڑا جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے گرد قانونی شکنجہ سخت کیا جانےلگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔


عدالت نے اس حوالے سے رولز بنانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ رولز بنانے کے بعد آگاہ کیا جائے،عدالت اس پر حکم جاری کر دے گی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار جرمانہ کریں،خلاف ورزی کرنے والے شہری خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔پہلے 10 روز ہیلمٹ کی تشہیر کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں