گوجرخان‘کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا ون ڈش اور حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کئے گئے اوقات پر عملدرآمد کیلئے ٹیم کے ہمراہ شادی ہالوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، خلاف ورزی پر جرمانے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان و ماتحت افسران نے ون ڈش، صفائی انتظامات کی چیکنگ کے
دوران مختلف ہوٹلز و شادی ہالز کو جرمانے کئے، شاہ مدینہ ہوٹل کو ناقص صفائی انتظامات پر 20 ہزار، شان مارکی کو خلاف ورزی پر 50 ہزار، مندرہ میرج ہال کو ناقص صفائی کے انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ صفائی کے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھی حسب ہدایت حکومت پنجاب کارروائی کی جائے گی۔