180

ہمک سے شہری کاکیری ڈبہ چوری

اسلام آباد ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے مین بازار کوثر سویٹس کے سامنے سے کیری ڈبہ نمبری آر آئی اے 1139 چوری ہوگیا ۔۔ تفصیلات کے مطابق غریب آدمی عمران ولد حاجی رمضان (مرحوم) سکنہ ماڑی جبر جو کہ کیری ڈبہ پر مزدوری کرتا تھا ۔

جو اسکی تمام جمع پونجی وہی ایک گاڑی تھی گزشتہ روز وہ روات بازار خریداری کے لیے رکا کیری ڈبہ کوثر سویٹس کے سامنے پارک کیا اور 15 منٹ بعد واپس آیا تو اسکی گاڑی وہاں موجود نہ تھی ۔ تھانہ ہمک اسلام آباد میں درخواست پر مقدمہ نمبر 447/24 بجرم 381ت پ نامعلوم چوروں کے خلاف درج کر لیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں