155

ہری پور،سیر کو گئے طالبعلموں سے بھری کشتی الٹ گئی 1 جاں بحق

ٹیکسلا (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ہریپور خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق چار کی حالت تشویشناک، راولپنڈی کے نجی سکول کی بدقسمت دو کشتیوں میں اسکول کے بچوں سمیت 35 افراد سوار تھے۔ایک خاتون ٹیچرکی لاش نکال لی گئی، ریسکیو حکام ریسکیوٹیمیں امدادی کا موں میں مصروف ہیں خان پور ڈیم میں سکول کے طلباء کی کشتی ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ ڈیم سے ایک ٹیچر کی لاش کو نکال لیا گیا،4 طلباء کی حالت تشویشناک،صادق آباد میں واقع سکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے ایک خاتون ٹیچر کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا،کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی۔دو کشتیوں میں 4 اساتذہ سمیت 35 افراد سوار تھے جن میں سے ایک ڈوب گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں