180

ہرتفریق سے بالا تر ہو کرملک کے زخموں پر مرہم رکھیں، امیر عبدالقدیر اعوان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بحیثیت مسلمان اور بحیثیت قوم وطن عزیز میں مذہبی،لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر اپنے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔وطن عزیز میں جہاں طبقاتی تقسیم نے ایک تکلیف دہ صورت حال پیدا کی ہوئی ہے وہاں انفرادی حیثیت سے لے کر مجموعی حیثیت تک ہم اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارا مقصد ملک کی فلاح اور اپنے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔وطن عزیز کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں نئے مقرر ہونے والے ذمہ داران سے خطاب میں کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجازین،قائم مقام مجازین اورامراء،تنظیم الاخوان پاکستان کے صدور،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے آئندہ 4 سال کے لیے ذمہ داران مقرر کیے گئے جن سےحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے حلف لیا اور آئندہ چار سال کے لیے ذمہ داری دی گئی۔یاد رہے کہ اس حلف برداری تقریب میں ملک بھر سے جس میں بلوچستان،سندھ کراچی،ہزارہ،کے پی کے اور پنجاب بھر سے نمائندگان نے شرکت کی۔۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں