چودھری فاروق نمائندہ پنڈی پوسٹ
ہانگ کانگ میں قائد کشمیر، صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم و مغفور کے ایصالِ ثواب کے لیے کولون مسجد میں ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا امجد صاحب نے حاصل کی۔ اس موقع پر مفتی شعیب نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا چیف امام کولون مسجد مفتی ارشد صاحب نے کرائی۔
دعائیہ تقریب کا اہتمام حاجی چوہدری شبیر حسین، چوہدری زاہد فاروق، چوہدری الیاس، چوہدری فیصل لعل اور سید حسنین شاہ نے کیا۔ شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی