332

ٹرانسفارمرز کی چوری کی وارادتوں کے بعد کھمبوں سے تاریں بھی چوری ہوناشروع

چونترہ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکری سب ڈویژن کے گاؤں سہال سے 15 اور 16 جولائی کی درمیانی رات چوروں نے چار کھمبوں کے درمیان سے گیارہ ہزار کے وی کی تاریں چرا لیں جس سے چہان فیڈر کے چار دیہات تاریکی میں ڈوب گے. ایس ڈی او چکری سب ڈویژن نے متبادل ذرائع سے تمام دیہاتوں کی بجلی عارضی طور پر بحال کر دی

اور تھانہ چونترہ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے آئیسکو عملہ نے محرم الحرام کے پیشِ نظر ہنگامی بنیادوں پر متبادل زرائع سے متاثرہ دیہات کی بجلی چلا دی اہلِ علاقہ نے فوری طور کم از کم وقت میں بجلی بحال کر نے پر ایس ڈی او چکری سب ڈویژن تنویر حسین کیانی اور عملہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں