اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا.ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 141 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 266 روپے 21 تک پہنچ گئی ہے۔
137