110

گکھڑ سنال روڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے

چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ساگری
یوسی ساگری میں وزیر قانون راجہ محمد بشارت اور راجہ ناصر نے روڈ کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق یوسی ساگری گکھڑ سنال روڈ کی تعمیرات کے لیے دو کروڑ کی گرانٹ دی ہے جو انہوں نے اپنے وسائل سے فراہم کی ہے گکھڑ سنال جانے والی یہ واحد روڈ ہے جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی تھی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا ے کہ ہماری حکومت نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رکھے ہیں وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی دھیان دے رہے ہیں انہوں نے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کا کام جلد شروع کیا جائے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا مکین علاقہ کے معززین پر مشتمعل کمیٹی کام کی نگرانی کرے گی جس کی رپورٹ مجھے پیش کی جائے گی گو کہ یہ میرا حلقہ نہیں ہے ہمارا سنال کے لوگوں سے کوئی سیاسی نہیں بلکہ ذاتی مراسم ہیں جن کی بنیاد پر یہ روڈ تعمیر کروا رہا ہوں گکھڑ برادری جن میں راجہ جہانزیب اشرف راجہ دانش اشرف عمران کیانی مختیار کیانی یاسر کیانی محمود کیانی راجہ راشد کیانی شامل ہیں نے راجہ برادران کا شکریہ ادا کیا اور ان کا درینہ مطالبہ پورا ہونے پر انہوں نے صوبائی وزیر قانون کو خراج تحسین پیش کیا صوبائی وزیر کی مصروفیات کی وجہ سے تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں