گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انچارج واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ بلدیہ گوجرخان کی مبینہ غفلت سے وارڈ نمبر 19 وارڈ نمبر 7 اور وارڈ نمبر 6 میں پانی کی سپلائی متاثر، کبھی ٹرانسفارمر جل گیا تو کبھی موٹر،علاقہ مکین آئے روز کی ان کوتاہیوں پر نالاں، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گو جرخان شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے وارڈ نمبر 19 میں لگا ٹیوب ویل جو شہر کی تین بڑی وارڈز کو پانی کی سپلائی کا مرکزی ذریعہ ہے واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کے انچارج کی مبینہ غفلت کیوجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے ہفتہ ہفتہ علاقہ مکینوں کو پانی نہیں ملتا رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ ٹرانسفارمر جل گیا ہے تو کبھی موٹر جل گئی ہے تو کبھی پائپ پھٹ گیا ہے کبھی وال خراب ہے انچارج واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ عظیم شاہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے قومی خزانے کو آگے بھی کافی بڑا نقصان پہنچ چکا ہے وارڈ نمبر 19 میں لگا ٹیوب ویل دو وارڈز کو پانی کی سہولت پہنچانے کے لیے کافی تھا اس پر تیسری وارڈ کا اضافی بوجھ ڈال کر اس کا کچومر نکال دیا اب آئے روز کے ان مسائل نے عوام علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے علاقہ مکینوں امجد،عابد،ظہیر،اور عرفان و دیگر نے میڈیا کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کی اس ناقص کارکردگی کا فالفور نوٹس لیکر داد رسی کریں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.