راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب شدید بارش کے باعث دیوار گر گئی، 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔پولیس نے بتایا گرنے والی دیوار 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ بلند تھی۔ مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، جس کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔
163