چودھری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکی کال پرپاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے طلبہ کی زبردست ریلی چکسواری پاک فوج
زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپوحمایت پرپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوخراج تحسین چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکی کال پرپاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے طلبہ کی زبردست ریلی نکالی ۔ریلی کی قیادت گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم حاجی تاسب حسین چودھری،محمودآصف جمال ،قائداساتذہ مہربان علی چودھری ،مظہراقبال مغل، حاجی راجہ تاسب خان،قاری عارف حسین ،اللہ دتہ بسمل،چودھری محمدیاسین نگیال نے کی۔ریلی میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے اساتذہ کرام اورطلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ریلی میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال،آزادپریس کلب چکسواری کے سینئرنائب صدرغلام فریدراجہ اورسیکرٹری نشرواشاعت چودھری واجدعلی بھی شریک ہوئے۔طلبہ نے بینرزاورپلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پرپاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔طلبہ نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔میلادچوک چکسواری میں شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم حاجی تاسب حسین چودھری نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی محافظ ہے ۔پاک فوج پرجتنافخرکیاجائے کم ہے ۔پوری کشمیری قوم پاک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔حاجی تاسب حسین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپوحمایت پرپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف کے دوٹوک جراتمندانہ موقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ۔پاک فوج کی عزت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔یوم اظہاریکجہتی پاک فوج منانے پرچودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکوسلام پیش کرتے ہیں ۔نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نے سرانجام دئیے ۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عارف حسین نے حاصل کی جبکہ مظہراقبال مغل نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ۔ریلی کے اختتام پراستحکام پاکستان ،آزادی کشمیراورشہدائے پاک فوج کے شہدائے کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی
پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری میں پروقارتقریب منعقدہوئی
چودھری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکی کال پرپاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے چودھری عبدالکریم گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری میں پروقارتقریب منعقدہوئی ۔تقریب کی صدارت چودھری عبدالکریم گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری کے پرنسپل پروفیسرمحمداسلم راہی نے کی ۔پروفیسرمحمداسلم راہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج دنیاکی نمبرون فوج ہے ۔پاک فوج کی دفاع پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں ۔پاک فوج کولازوال قربانیوں پرسلام پیش کرتے ہیں ۔پوری کشمیری قوم کوپاک فوج پرفخرہے ۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپوحمایت پرپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کاکردارناقابل فراموش ہے ۔پاک فوج ہرقسم کی جارحیت کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔ پاکستان کوکوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ہیں ۔تقریب سے پروفیسرعبدالعزیز،پروفیسرنصیراحمدچودھری ،پروفیسراحتشام الرحمن ،پروفیسرابرارعلی،پروفیسرمسعودصادق میراوردیگرنے خطاب کیا۔تقریب میں چودھری عبدالکریم گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری کے جملہ سٹاف اورطلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پراستحکام پاکستان ،آزادی کشمیراورشہدائے پاک فوج کے شہدائے کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی
بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کا فوج کے اظہار یکجہتی
چودھر ی واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری میں پاک فوج کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔جس میں کالج کی پرنسپل صاحبہ اور تمام جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ریلیاں بھی نکالی گئی طالبات نے تقاریر کیں اور ملی نغمے بھی پڑھے۔طالبات نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔تقاریر میں کہا گیا پاکستان کی افواج ملکی بقا کی ضامن ہے تمام شہدائے افواج اور کنٹرول لائن پر فرائض سر انجام دینے والوں پر قوم کو فخر ہے اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے افواج کا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔پروگرام کے آخر پر کالج کی پرنسپل سیدہ انجم فرزانہ بخاری صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور پاک فوج کے خلاف دہشت گردی کی ہم بھرپور مزاحمت کرتے ہیں۔حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں اور مختلف محاذوں پر شہید ہونے والے شہدا پاک فوج کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔