شاہ باغ (چوھدری محمد اشفاق‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)جس دن ایک ہندو مسلمان ہوا اسی وقت پاکستان بن گیا تھا لیڈر کا کردار بہت پختہ ہوتا ہے وہ جو کچھ بول رہا ہوتا ہے بلکل سچ ہوتا ہے جسکی واضح مثال دیتا ہوں کہ ہمارے قائد قائد اعظم محمد علی جناح ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے تو وہاں پر موجود ایک سیدح سادے شخص سے کسی نے پوچھا کہیہ کیا کہہ رہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ مجھے سمجھ تو نہیں آ رہا ہے لیکن اتنا پتہ ہے کہ قائد جو بول رہے ہیں وہ سچ بول رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم اعظم کاشف نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول موہڑہ بختاں کلرسیداں میں یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے ہمرا ملک بہت خوبصورت ہے ہمیں اپنے ملک کیلیئے عملی طور پر کام کرنا ہو گا ہم اپنی زمہداریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں صحافی ہماری آنکھیں ہوتے ہیں یہ اچھے لوگ ہمیں راستہ دکھاتے ہیں ہمیں یہ کبھی بھی پتہ نہیں چل سکتا ہے کہ پورے ضلع میں کیا ہو رہا ہے میڈیا کے زریعے ہمیں تمام باتوں کا علم ہوتا ہے موہڑہ بختاں سکول کی تمام ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس دور دراز علاقے میں سکول کا بہترین ماحول رکھا ہے اس موقع پر انہوں نے ایلمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ نویں جماعت اسی سال سے شروع کی جائے گی سکول کیلیئے ایک لاکھ روپے کے فنڈز کا بھی اعلان کرتا ہوں اور مقامی لوگ سکول کے راستے کیلیئے جہگہ فراہم کریں جسے فوری طور پر پختہ کروانے کیلیئے مزید فنڈز بھی دوں گا تقریب سے ضلعی ایجوکیشن آفیسر میڈم عفت نسیم،پٹی ڈی او میل کلرسیداں داؤد کیانی ڈپٹی ڈی او فی میل کلرسیداں میڈم ثوبیہ خورشیدو دیگر نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر معززین علاقہ سکول ٹیچرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی
148