132

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوٹلی ستیاں کی باقاعدہ منظوری

مری(محمد احمد‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہ اہے کہ الحمداللہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب( ٹیوٹا) نے اپنے 12 ویں اجلاس میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوٹلی ستیاں کی باقاعدہ منظوری دے دی جس کے پہلے فیز پر تقریبا 56 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،علاقے کے میگا پراجیکٹ کوہسار ٹورزم ہائی وے کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے یہ ٹیکنیکل کالج نہ صرف کوٹلی ستیاں کے پسماندہ علاقے کو ہنر مند بنائے گا بلکہ ٹورازم کوریڈور پر موجود کوہسار یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز کے عین درمیان میں ہونے کی وجہ سے وہ پورا حلقہ این اے 57 اس سے فیض یاب ہو گاکالج کی تعمیر اور کلاسوں کے اجرا ء کے ساتھ ہی کوہسار یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کی ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی جو مری سے لے کے جی ٹی روڈ تک کے تمام طلبہ اور طالبات کو سہولت فراہم کرے گی،زیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے وژن کے عین مطابق ہم منتخب نمائندوں نے روایتی سیاسی ترقیاتی پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ہائر ایجوکیشن اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر اپنا زیادہ فوکس رکھاخطہ کوہسار سے مقامی آبادی کو راولپنڈی اسلام آباد کے مضافات کی طرف نقل مکانی سے روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت علاقے میں کاروبار اور روزگار کو بڑھانے کے لئے ٹورازم کوریڈور ہائی وے پرمتعدد نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی منصوبہ بندی اور کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے پہاڑی علاقہ جات کو نئی ٹورام ڈیسٹینیشن منظور کروانا اس مقصد کے حصول کا روڈ میپ ہے ٹورزم ہائے کے اردگرد کوہسار یونیورسٹی کے پانچ اسٹڈی سینٹرز اور کوٹلی ستیاں ٹیکنیکل کالج آنے والے وقتوں میں اس نظر انداز کیے گئے خطے کو ان شاء اللہ علم و ہنر کا مرکز بنائے گاانہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی طرف سے ان تعلیمی اداروں سے فیضیاب ہونے والے تمام خاندانوں، حلقے میں تعمیر و ترقی پر نظر رکھنے والی شخصیات، پی ٹی آئی کارکنان، اور حلقے سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو ترقی کے اس سفر میں ایک اور سنگ میل عبور ہو جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جو محنت کر رہے ہیں کہ اپنے انتخاب کی بقیہ مدت میں بھی بدستور آپ کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے خوشخبریاں سناتے رہیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں