295

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ 18 سال سے عمارت سے محروم

گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن کہوٹہ ، ضلع راولپنڈی کی انچارج ہیڈ مسٹریس مسز عائشہ عندلیب عمران نے بتایا کہ یہ ادارہ 2005 سے معذور بچوں کو تعلیم دے رہا ہے۔ یہ ادارہ گورنمنٹ آ ف پنجاب کے زیر سایہ ڈسٹرکٹ اسپیشل ایجوکیشن آ فیسر راولپنڈی کی سر پرستی میں 2005 سے کام کر رہا ہے۔

اس وقت سکول میں بچوں کی تعداد 270 ہو گئی ہے اور بہت سے بچے اور بھی موجود ہیں۔ ہمارے پاس آ ج 2024 میں کوئی بھی سرکاری عمارت نہیں دی گئی اور کرائے کی عمارت میں سکول آ ج 12 سال سے میٹرک تک قوت گویائی وسماعت، محروم بصارت اور جسمانی معذوری کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

اس میرے 22 بچے آ ٹزم سپیکٹرم کے ساتھ ہیں ، 15 آ ہستہ سیکھنے والے بچے ہیں 10 محروم بصارت کے ساتھ، 22 ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ ، 70 ذہنی معذوری کے ساتھ اور بقایا محروم سماعت و گویائی ہیں۔ گذارش ہے کی کہوٹہ کی حدود میں کوئی سرکاری زمین یا کوئی عمارت ہو اسکی نشاندہی کی جا سکے تاکہ ہے بچے در بدر ہونے سے بچ سکیں۔

یہ کہوٹہ کے بچے ہیں اس زمین پر ان معذوری کے ساتھ لڑنے والے بچوں کو انکا حق چاہیے۔ میں مسز عائشہ عندلیب عمران آ پ سب کے سامنے اپنے طلبہ و طالبات کے لیے ایک چھت کی گزارش کر رہی۔ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں۔ فری ایجوکیشن، 800 روپے ماہانہ وظیفہ ، فری پک اینڈ ڈراپ، فری یونیفارم، میڈیکل چیک اپ، اسسٹو ڈیوائس ، تربیت یافتہ عملہ، قابل سرکاری اساتذہ کرام، فری سائیکو تھراپی، فری اسپیچ تھراپی اور اسپورٹس ٹرینینگ ۔ آ ئیں اس نیک کام میں حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں