محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ،ڈڈیال
گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور اب تک کے سول اور عسکری شہید اکو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے ایک پروقار
تقریب منعقد کی گی اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد ایوب اسٹنٹ کمشنر ڈڈیال تھے جبکہ صدارت کے فرائض پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر علی اصغر چوہدری تھے تقریب میں کالج کے جرید ہ اور غیریدہ سٹاف کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مذکورہ تقریب میں تحصیل ڈڈیال کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی معززین میں جناب چوہدری ظہور سرور تحصیل صدر پاکستان پرپیپلزپارٹی ڈڈیال چوہدری خلیل احمد صدر انجمن تاجراں ڈڈیال ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عبد القیوم ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری زاہد کے علاوہ دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی تقریب کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہور سرور نے کہا ہم آج ہیں پلیٹ فارم پر افواج پاکستان کی خدمات کو اسلام پیش کرتے ہیں شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے ملک کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دیں یہ واحد ادارہ ہے جو ملکی سلامتی کی ضمانت ہے افواج پاکستان کے خلاف ہمیں تمام تر سازشیں ختم کرنی ہو نگی صدر انجمن تاجراں چوہدری خلیل نے کہا کہ میں سب سے پہلے پر نسپل ادارہ اور انکے پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے انتی پروقار تقریب کا انعقاد کیا انھوں نے کہا کہ جب بھی کو ئی مشکل گھڑی آئی افواج پاکستان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ملک کے اندر کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کے اندر بھرپور صلا حیت ہے صدر تقریب پر نسپل علی اصغر چوہدری نے کہا کہ میں آپ سب کا شکر گزارہو ں کہ آپ نے ہماری اس تقیب کو رونق افزائی بخشی یہ ہماری بہادر افواج ہمیں حق کی وجہ ہما ری سرحد محفوط ہیں پاک فوج دنیا بھرمیں اپنی اعلیٰ خدمات کے حوالے سے مشہور رہے ہم انکے جذبے کو اسلام کر تے ہیں اورآخر میں الوداعی دعافرمائی
الصبغہ ماڈل سکول سیاکھ کا پنجم اور ہفتم کے طلبا ء طالبات کا شاندار زرلٹ
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ،ڈڈیال
الصبغہ ماڈل سکول سیاکھ کا ایلمینٹری بورڈ میرپور آزادکشمیر کے تحت 5thاور 8thجماعت کے طلبا ء طالبات کی شاندار کامیابی گزشتہ آٹھ سالوں سے جدید اور معیاری تعلیم کیلئے سرگرم عمل اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہے الصبغہ ماڈل سکول سیاکھ کی سنگ بنیاد نے اس علاقے میں اس تعلیمی خلا کو پر کیا چیف ایگز یکٹیو مولانا مسعود الحق سیاکھوی نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنی بہترین کامیابی کا اعزاز برقرار رکھا اس طرح آٹھویں اور پانچویں کا نتیجہ 100ہونے کے ساتھ ساتھ جماعت پنچم کے پانچ طلباء نے بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ادارے کے پر نسپل عبد الواحد مرزا کی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کہا انہوں نے کہا سیاکھ میں اس انتہائی منفرادارے کا قیام 2007میں مولانا مسعود الحق سیاکھوی راہنما جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر نے رکھا جو الحمد اللہ گزشتہ آٹھ سالوں سے جدید اور معیاری تعلیم کے حصول کیلئے سرگرم عمل اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے سیاکھ اور اسکے گردونواح کے سیاسی وسماجی مذہبی ٹیچرو صحافی برادری اور عوام نے بھی چیف ایگزیکٹیو کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ادارے کے سنگ بنیاد نے تعلیمی خلا کو پر کیا جسکی ضرورت اس دور جدید میں شدت سے محسوس کی جارہی تھی کہ الصبغہ ماڈل سکول سیاکھ نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اپنی کامیابی کے اعزاز کا دفاع کیا اس سال جماعت 5thاور 8thکے تمام طلباء اور طالبات نے نہ صرف اعلیٰ نمبرات کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی بلکہ جماعت پنچم کے پانچ طلباء وطالبات میں عالیہ عدالت عظمی یاسین قراۃ العین جمشید مظفر اور ثقلین علی نے بالترتیب تیسری سانویں نویں چودھویں اور بیسویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جماعت ہشتم میں نوید صابر جنید مظفر عاطف علی اور پرویز یونس ادارہ میں نمایاں رہے اسطرح یہ ادارہ ضلع میرپور کا واحد ادارہ ہے جس نے 2009سے 2014 کے منعقد ہ ایلمینٹری بورڈ کے امتحانات میں کل 28پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے پر ائیویٹ وسرکاری اداروں میں اس سال بھی سبقت لے گیا ادارے کی اس کا میابی کا سہراچیف ایگزیکٹیو ایڈمن سٹاف اور ٹیچنگ سٹاف کے سرہے سکول انتظامیہ اس شاندار کارگردگی پر طلباء اور طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے پرنسپل عبد الواحد نے بتایا کہ ادارے میں نہ صرف بچوں کی معیاری تعلیم پرزور دیا جاتا ہے بلکہ بچوں کی بہتر نشوونما بھی کی جاتی ہے انفرادی توجہ کیلئے ایک کلاس میں طلباء کی تعداد 20سے کم رکھی جاتی ہے مختی تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کو نصابی ہم نصابی اور کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے یہ ادارہ دنیے ونیوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے پرنسپل عبد الواحد نے مزید کہا کہ اکیلا انسان کچھ نہیں کرسکتا میں مشکور ہوں عوام علاقہ کا جنہوں نے اپنے بچوں کو محنت کروائی جسکی وجہ سے ادارہ نصابی سرگرمیوں میں منفرد خصوصیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تودوسری طرف ہم نصابی سرگرمیوں میں الصبغہ ماڈل سکول کا کوئی ثانی نہیں قرات نعت انگریزی اور دوتقاریر مشاعر ے ٹیبلوز سائنسی نمائش اور سطرح کی دوسری سر گرمیاں طلباء کی ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے اپنی مثال آپ ہیں پرنسپل عبد الواحد مرزا نے عوام علاقہ سیاکھ سے اپیل کی کہ اپنے بچون کے بہتر مستقبل کیلئے انھیں داخل کروائیں اور سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون فرمائیں اس کیلئے سکول انتظامیہ مستقبل میں بھی اہلیان سیاکھ کے بچوں کیلئے بہترین تعلیم دینے کا ادارہ رکھتی ہے کیونکہ تعلیم کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے کیونکہ علم ھاصل کر نا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اس کے بغیر کو ئی بھی قوم دنیا وآخرت میں کامیا ب نہیں ہو سکتی
آزاد حکومت واپڈا کی غلامی کے بجائے عوامی مفاد کو مد نظر رکھے‘ خواجہ افتخار صدیقی
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ،ڈڈیال
ڈڈیال :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیٹنگ کے خلاف سماجی تنظیم انجمن صدائے حق نے احتجاج کا اعلان کر دیا ، ضلع میرپور کو لوڈ شیٹنگ سے مستثنی ٰ قرار دینے کا مطالبہ، آزاد حکومت واپڈا کی غلامی کے بجائے عوامی مفاد کو مد نظر رکھے ، آباؤ اجداد کی قبروں کی قربانیاں اہل میرپور نے اس لیے نہیں دی تھیں کہ انہیں تحفے میں لوڈ شیٹنگ دی جائے گی دنیا کے مسلمہ اصول کے مطابق جس علاقہ کی جو پیداور ہوتی ہے مقامی لوگوں کا اس پر پہلا حق ہوتا ہے لیکن یہاں عوام کی خاموشی کی وجہ سے حکومت نے قوانین کو پاؤں تلے روند رکھا ہے اپنا حق لینے کے لیے پورے ضلع کی عوام کو سڑکوں پر لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، ظلم اور ناانصافی پر کوئی سمجوتھہ نہیں کیا جائے گا احتجاجی تحریک حکومت کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کرے گی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پورے ضلع کی عوام کو اب سڑکوں پر نکلنا ہو گا ، ڈیم کی خاطر قربانیاں دینے والے ابھی تک بے یارو مددگار ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں مقامی انتظامیہ کو تمام حالات سے باخبر کر دیا ہے اگر انتظامیہ نے اہل میرپور کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا تو آنے والے حالات کی ذمہ دار بھی انتظامیہ ہو گی ان خیالات کا اظہار انجمن صدائے حق کے چئیرمین خواجہ افتخار صدیقی نے گزشستہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انجمن صدائے حق ایک فلاحی تنظیم ہے ہمارا مقصد تحصیل ڈڈیال سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ ہے کھڑپینچی سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہے کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب ہم لوگ اصول و انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے انہوں نے کہا کہ انجمن صدائے حق غیر سیاسی تنظیم ہے جوبرادری ازم سے پاک ہے ۔ آج اداروں کے اندر غریب کی کسی جگہ کوئی شنوائی نہیں غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ ایسے وقت پر انجمن صدائے حق کا قیام نا گریز ہو چکا تھا ان حالات میں عوام کے مسائل حل کرنے میں تنظیم دن رات ایک کیے ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم بے لوث خدمت سچائی اور بہادری کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے مجبور شخص حکومتی راہنماوں کے پاس جانے کے بجائے انجمن صدائے حق کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدا ر ہو چکی ہے انجمن صدائے حق عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اور عوام کے دکھ و درد اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔