گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنڈی گھیب میں راول پبلک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور با ہمراہ سابق پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈوکیٹ،ملک امانت خان راول،حاجی ملک اختر غریبوال ملک حسن دیڑہ اور طارق محمود کے ہمراہ گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پانچ نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔