30

گورنر اسٹیٹ بنک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی، جس کے بعد شرح سود 15 فیصد پر آگئی۔گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ایم پی سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا گیا۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے، مہنگائی کی شرح اکتوبر میں درمیانی مدت کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی مہنگائی کا رجحان نیچے رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیل کی عالمی قیمتیں سازگار ہیں۔ گیس، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں متوقع ایڈجسمنٹ نہ ہونے پر مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔خیال رہے کہ اقتصادی تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ افراط زر شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔علم میں رہے کہ گزشتہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کرتے ہوئے 17.5 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں