128

گورئمنٹ سکول میں چوری کی واردات چور فرنیچرلے اڑے

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گھوڑا گلی میں گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول میں دوسری مرتبہ چوری کی وا رات میں چوروں نے ایک سکول کا فرنیچر غائب کر دیا پہلے ہی گھوڑا گلی کے دکانداروں کی لگاتار چوریوں کا سلسلہ جاری تھا جبکہ گاڑیوں سے بیٹریاں وغیرہ غائب ہو رہی تھیں اب گاؤں کی عام آبادی بھی محفوظ نہیں رہی جبکہ اب گھوڑاگلی کی ڈھوک جبہ میں دومرتبہ چور ی کی واردات کی متعلقہ چوکی میں درخواست بھی دی گئی مگر چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی تاکہ لوگوں کا قیمتی سامان گاؤں میں محفوظ رہے ادھر مذکورہ سکول کے اندر چوکیدار بھی نہیں ہے اور اس سکول میں ٹیچر کی بھی کمی ہیں جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں